اس شخص کو فوری ڈیتھ سیل میں منتقل کیا جائے،چیف جسٹس لانڈھی جیل میں شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر برہم

اس شخص کو فوری ڈیتھ سیل میں منتقل کیا جائے،چیف جسٹس لانڈھی جیل میں شاہ رخ ...
اس شخص کو فوری ڈیتھ سیل میں منتقل کیا جائے،چیف جسٹس لانڈھی جیل میں شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر برہم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار منرل واٹر کمپنی کے دورہ کے بعد لانڈھی جیل پہنچ گئے ، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ،شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر برہم ہو گئے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس مجرم کو فوری ڈیتھ سیل میں منتقل کیا جائے ،انہیں یہ سہولیات اور آسائش کیسے فراہم کی گئیں ؟،چیف جسٹس پاکستان نے جیل سپرنٹنڈنٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی