تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر پر کرپشن کا الزام، عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنادیا

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر پر کرپشن کا الزام، عدالت نے تہلکہ خیز ...
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر پر کرپشن کا الزام، عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنادیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہاﺅسنگ حبیب اللہ کنڈی کو کرپشن کیس میں بری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج اشتیاق خان نے رنگ روڈ اراضی کی خریدوفروخت میں کرپشن کے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہاﺅسنگ حبیب اللہ کنڈی کو کرپشن ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ہاﺅسنگ حبیب اللہ کنڈی پر 2003 میں رنگ روڈ اراضی کی خرید و فروخت میں 31 کروڑروپے کی کرپشن کا الزام تھا۔ مذکورہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ آفتاب احمد شیر پاو¿ اور دیگر ملزمان پہلے سے بری ہیں۔

خیال رہے کہ حبیب اللہ کنڈی نے عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 37 ٹانک سے الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم وہ ایم ایم اے کے امیدوار اسد محمود سے شکست کھاگئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور