پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے کتنے ارب ڈالر مانگ لیے؟ سب سے حیران کن خبر آ گئی

پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے کتنے ارب ڈالر مانگ لیے؟ سب سے حیران کن خبر آ ...
پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے کتنے ارب ڈالر مانگ لیے؟ سب سے حیران کن خبر آ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت درپیش مالی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف ممالک سے مالی معاونت کے لیے رابطے کر رہی ہے، جن میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے جس سے حکومت نے 6ارب ڈالر کی معاونت دینے کی درخواست کی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات سے بھی یہ درخواست نقد رقم اور تاخیری ادائیگی پر تیل کی فراہمی کے لیے کی گئی ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک میں اس حوالے سے کوئی معاہدہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ¿ چین کے بعد ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے دورے پر بھی جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اس معاملے پر وزارتی سطح کے مذاکرات ہو چکے ہیں، جو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئے۔ مذاکرات کرنے والے اماراتی وفد کی قیادت منسٹر آف سٹیٹ اورابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سلطان الجبیر نے کی تھی۔ وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری بھی ان مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ ”متحدہ عرب امارات ہمارا بہت پیارا دوست ہے اور اس نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔“ تاہم اس پریس کانفرنس میں فواد چودھری نے حالیہ مالی معاونت کی درخواست کے متعلق بات نہیں کی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد