سندھ حکومت نے انور مجید اور اومنی گروپ کو دی جانیوالی سبسڈی فوری طور پر روک دی

سندھ حکومت نے انور مجید اور اومنی گروپ کو دی جانیوالی سبسڈی فوری طور پر روک دی
سندھ حکومت نے انور مجید اور اومنی گروپ کو دی جانیوالی سبسڈی فوری طور پر روک دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اومنی گروپ کیخلاف جاری تحقیقات میں سندھ حکومت نے جے آئی ٹی کی سفارش پر بڑا فیصلہ کر لیا،سندھ حکومت نے انورمجیداوراومنی گروپ کودی جانے والی سبسڈی فوری طور پرروک دی،سیکرٹری عملدرآمد سندھ مجتبیٰ جویو نے متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز کو خط لکھ دیا۔

خط سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم اور جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں لکھا گیا،خط میں کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ کودی گئی سبسڈی پرعملدرآمد روک دیاجائے،جس سبسڈی کی منظوری دی جاچکی ہے اس پرعملدرآمد روکاجائے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت ٹریکٹرمینوفیکچرنگ،شوگرانڈسٹری،کیپٹوپلانٹ کی مدمیں سبسڈی دے رہی تھی،سندھ حکومت کی طرف سے8 وزارتوں اورصدرسندھ بینک کوخط 25 اکتوبر کولکھا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی