تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز پر وائی فائی لگادیے،گزشتہ سال کی نسبت زیادہ کمائی کی ، سال میں دس ارب روپے منافع دوں گا،شیخ رشید

تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز پر وائی فائی لگادیے،گزشتہ سال کی نسبت زیادہ کمائی کی ، ...
تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز پر وائی فائی لگادیے،گزشتہ سال کی نسبت زیادہ کمائی کی ، سال میں دس ارب روپے منافع دوں گا،شیخ رشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز پر وائی فائی لگادیے ہیں،گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ کمائی کی ،افسروں اور ملازمین کی مدد سے سال میں دس ارب روپے منافع دوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی ،حیدرآباد ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم دورہ چین کے بعد کریں گے،31 اکتوبر کو صدرمملکت کراچی میں ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں ۔کراچی میں اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ ریلوے کی زمین خالی کردے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے مل کروہاں اورزمین لے لیں گے۔اس ملک کی معیشت ریلوے کے بغیر کھڑی نہیں ہوسکتی۔فاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ،مسافر ٹرینیں کبھی منافع میں نہیں چل سکتیں۔ریلوے میں آج ہمارے 60دن مکمل ہوگئے،ماضی میں اربوں روپے اسٹیشنز کی بحالی پرلگا دیے گئے۔چین سے ہمیں بہت اچھی توقعات ہیں سعودی عرب سے اچھے معاملات ہیں۔انھوں نے کہا کہ

ریلوے کے گوداموں میں کیمرے لگانے کافیصلہ کیا ہے،ٹرینوں میں بہتری لانے کےلیے ٹریکنگ سسٹم لارہے ہیں۔صرف احسن اقبال کے ریلوے اسٹیشن پر کروڑوں لگادیے گئے،ماضی میں مہنگے ریلوے انجن خریدے گئے۔ ماضی میں اربوں روپے اسٹیشن کی تزئین و آرائش پر لگادیے گئے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ملکی معیشت ریلوے کے بغیر کھڑی نہیں ہوسکتی ہے،سی پیک در اصل ریلوے کیلئے لوگوں نے اسے چرالیا ہے۔وزیراعظم کا دورہ چین بہت اہم ہے،سی پیک منصوبہ درحقیقت ریلوے کےلیے ہے۔یلوے میں نوجوانوں کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔ریلوے کی زمین غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے فوری زمین خالی کردیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور