ماشا اللہ یہاں ٹی وی بھی لگا ہوا ہے،اٹیچ باتھ اور ٹائلز بھی لگی ہیں،چیف جسٹس نے لانڈھی جیل میں قید ملزم اے جی مجید کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

ماشا اللہ یہاں ٹی وی بھی لگا ہوا ہے،اٹیچ باتھ اور ٹائلز بھی لگی ہیں،چیف جسٹس ...
ماشا اللہ یہاں ٹی وی بھی لگا ہوا ہے،اٹیچ باتھ اور ٹائلز بھی لگی ہیں،چیف جسٹس نے لانڈھی جیل میں قید ملزم اے جی مجید کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارعبدالغنی مجید کے کمرے میں پہنچ گئے،چیف جسٹس پاکستان نے کمرے میں موجود سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ماشا اللہ یہاں ٹی وی بھی لگا ہوا ہے، اٹیچ باتھ بھی ہے ،اس کے علاوہ شیونگ کٹ اور شیمپو ہے ٹائلز بھی لگے ہیں۔

منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم عبدالغنی مجید نے کہاکہ سرمیرے پاس بیڈ نہیں ہے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ بیڈ سے بہتر ہے ،فرسٹ کلاس ہے ۔انفرادی طور پر سب کچھ ملا ہو اہے اور کیا چاہئے ۔

اے جی مجید نے کہا کہ سر میں نے سرجری کی درخواست دی ہوئی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دیکھیں ہم 2 ہفتے میں آرڈر کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی