” پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تنازع نہیں “ موئد پیرزادہ نے یہ کہاتو آگے سے حامد میر نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

” پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تنازع نہیں “ موئد پیرزادہ نے یہ کہاتو آگے ...
” پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تنازع نہیں “ موئد پیرزادہ نے یہ کہاتو آگے سے حامد میر نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے اور اس پر لوگ اپنا رد عمل بھی دیتے ہیں تاہم اس وقت سوشل میڈیا پر پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد پر بحث چھڑی ہوئی ہے اور اس میں بڑے بڑے صحافی بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیارے کی مبینہ طور پر پاکستان آمد پر مختلف قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم سینئر صحافی ’ موئد پیر زادہ ‘ نے اس بات کا رخ دوسری جانب موڑتے ہوئے ایک سوال کھڑا کرنے کی کوشش کی تاہم آگے سے حامد میر میدان میں آ گئے اور انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ اس کے بعد اب کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

سینئر صحافی موئد پیر زادہ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ” پاکستان کا اسرائیلی کے ساتھ حقیقی منظر میں کوئی تنازع نہیں ہے اوریہ صرف یہ خیالی ہے ، جو کہ مذہبی ذہنیت کی طرف سے ملا ہے ، ہمارے بارڈرز بھی آپس میں نہیں ملتے ، اگر ترکی سفارتی تعلقات رکھ کر اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں ؟۔ “ موئد پیر زادہ نے اس پر لوگوں کی رائے جاننے کیلئے پول بھی کیا ہے ۔

جس پر حامد میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ قائد اعظم محمد علی جناں کی زیر صدارت 23 مارچ 1940 کو جو آل انڈیا مسلم لیگ نے جو قرار داد منظور کی تھی وہ پڑھیں ، ان قرار دادوں کی بدولت پاکستان وجود میں آیا اور پاکستان فلسطین کی سرزمین پر قبضہ قبول نہیں کرے گا ۔

مزید : قومی