فلسطین اور بیت المقدس’’سرخ لکیر‘‘، اسے پامال نہیں ہوں دیں گے: ترکی

فلسطین اور بیت المقدس’’سرخ لکیر‘‘، اسے پامال نہیں ہوں دیں گے: ترکی
فلسطین اور بیت المقدس’’سرخ لکیر‘‘، اسے پامال نہیں ہوں دیں گے: ترکی

  

انقرہ (صباح نیوز)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو نے کہا ہے کہ فلسطین اور القدس سرخ لکیر ہے اور وہ اس سرخ لکیر کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے ہمراہ انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے فلسطینی وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی اور قضیہ فلسطین سے متعلق تمام امور پر بات چیت کی ہے۔ادھر فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ترکی کی وجہ سے ہم تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے طاقت رکھتے ہیں۔ فلسطینی قوم اپنے حق خود ارادیت کے حصول اور اسرائیلی ریاست کے قبضے کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔انہوں نے فلسطینیوں کی سیاسی، انسانی اور مالی امداد جاری رکھنے پر ترکی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید : بین الاقوامی