9 بچوں کی ماں اسرائیلی زندانوں سے 3 سال بعد رہا

9 بچوں کی ماں اسرائیلی زندانوں سے 3 سال بعد رہا
9 بچوں کی ماں اسرائیلی زندانوں سے 3 سال بعد رہا

  

الخلیل (صباح نیوز)قابض اسرائیلی فوج نے زیر حراست 48 سالہ خاتون عبلہ العدم کو3 سال قید کے بعد رہا کر دیا۔ العدم کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے بیت اولا قصبے سے ہے اور وہ 9 بچوں کی ماں ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبلہ العبد ھشارون جیل میں قید رہیں، رہائی کے بعد اسے جنین کے ایک سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔عبلہ العدم کو اسرائیلی فوج نے 20 دسمبر 2015 کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے اسے گولیاں مار کر شدید زخمی کر لیا تھا۔ گولیاں لگنے سے العدم کے منہ کا دایاں حصہ بری طرح کچلا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے عبلہ العبد پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا اور اسی الزام میں انہیں 3 سال کے لیے پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی