3ہزار سال پرانا قبرستان دریافت، یہاں کون دفن ہے؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

3ہزار سال پرانا قبرستان دریافت، یہاں کون دفن ہے؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے
3ہزار سال پرانا قبرستان دریافت، یہاں کون دفن ہے؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین آثار قدیمہ نے جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں ایک 3ہزار سال قدیم قبرستان دریافت کیا ہے جس پر تحقیقات میں ایسا انکشاف ہوا کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قبرستان دراصل انسانوں کو قربان کرنے کی جگہ کے طور پر استعمال کی جاتی تھی۔ یہاں سے 20مختلف لوگوں کے ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 20سال سے کم ہیں۔ اور ان کے جسم، بالخصوص کھوپڑی کے اردگرد بڑی تعداد میں پتھر موجود تھے، جس کا مطلب ہے کہ انہیں یہاں پتھر مار مار کر قتل کیا گیا تھا۔
تحقیقاتی ٹیم کی رکن لیوز مرینا موروئے کا کہنا تھا کہ یہ قبرستان وادی کیوسو میں دریافت ہوا ہے جو 1ہزارسال قبل مسیح کا ہے۔ جس شہر میں یہ سائٹ واقع ہے وہ 15اور 16صدی عیسوی کی آئنکا سلطنت کا دارالحکومت بھی رہا ہے۔ یہ دریافت انتہائی اہم ہے۔ اس سائٹ پر لیتھیئم بنانے والی ایک ورکشاپ کی موجودگی کے بھی شواہد ملے ہیں۔ یہ وہ دور تھا جب انسان زیادہ تر اشیاءپتھروں سے بناتے تھے۔ اس دریافت سے ہمیں اس دور کی ثقافت کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -