سیف علی خان کی معروف بھارتی ڈرامے میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش، پاکستانی پاسپورٹ ایسا دکھایا کہ دیکھ کر ہر کسی کی ہنسی نکل جائے

سیف علی خان کی معروف بھارتی ڈرامے میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش، ...
سیف علی خان کی معروف بھارتی ڈرامے میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش، پاکستانی پاسپورٹ ایسا دکھایا کہ دیکھ کر ہر کسی کی ہنسی نکل جائے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان اور نواز الدین صدیقی کے ایک ٹی وی ڈرامے میں پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی سی کوشش میں ایسا پاکستانی پاسپورٹ دکھا دیا کہ دیکھ کر ہر کسی کی ہنسی نکل گئی۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق بھارت کے دیگر سیاسی ڈراموں کی طرح اس ڈرامے ’سیکرڈ گیمز‘ (Sacred Games) میں بھی پاکستان مخالف مواد بھر پور طریقے سے دکھایا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں نواز الدین صدیقی گائٹوندے کا کردار اداکر رہے ہیں جبکہ سیف علی خان ، سرتاج کا۔ اس میں ایک کردار ’زویا‘ ہوتا ہے جو اداکارہ ایلیناز نوروزی نبھا رہی ہے جو ڈرامے میں بھارت کی ایک صفِ اول کی اداکارہ ہوتی ہے۔

ڈرامے میں زویا کا کردار جسم فروش اداکارہ کا دکھایا جاتا ہے جو گائٹوندے کو ، جو جیل میں قید ہوتا ہے، اپنی ’خدمات‘ کی پیشکش کرتی ہے۔تاہم ہم ڈرامے میں دکھائے جانے والے پاکستانی پاسپورٹ کی طرف واپس آتے ہیں۔ ڈرامے کے ایک سین میں سرتاج زویا کے خلاف انویسٹی گیشن کر رہا ہوتا ہے اور اس دوران اسے زویا کا پاکستانی پاسپورٹ مل جاتا ہے۔ پاسپورٹ سے اسے پتا چلتا ہے کہ زویا کا تعلق کوئٹہ، پاکستان سے ہے اور اس کا اصل نام روزی پرویز ہے۔ لیکن اس موقع پر زویا کا جو پاکستانی پاسپورٹ دکھایا جاتا ہے، وہ پاکستانی پاسپورٹ کم اور پاکستانی شناختی کارڈ زیادہ لگ رہا ہوتا ہے اور اس پر پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے ”پاکستان جمہوری اسلام‘ درج ہوتا ہے۔ اس سے بھارتیوں کی کم علمی کا اندازہ ہوتا ہے جو پاکستان کو بدنام تو کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کا اصل نام تک نہیں جانتے۔ پاکستان کے اصل تشخص اور پاکستانیوں کے اصل چہرے کو کیا خاک دیکھیں اور سمجھیں گے۔

مزید : تفریح