اسلام آباد:نامعلوم افراد نے ایس پی طاہر خان کو اغوا کر لیا

اسلام آباد:نامعلوم افراد نے ایس پی طاہر خان کو اغوا کر لیا
اسلام آباد:نامعلوم افراد نے ایس پی طاہر خان کو اغوا کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلا م آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے خیبر پختونخوا کے ایس پی پولیس طاہر خان کو اغوا کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس میں تعینات ایس پی طاہر خان اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش سے پشاور روانہ ہو ئے تو راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ،ان کے اغوا کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے پولیس ایمرجنسی سروس 15 کو دی جس کے بعد پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں، ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد امین بخاری کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر کی تلاش جاری ہے ان کا موبائل بھی آف ہے اس بارے میں خیبرپختونخوا پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف