کیا اسرائیلی طیارہ واقعی پاکستان آیا ؟وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی میدان میں آگئے

کیا اسرائیلی طیارہ واقعی پاکستان آیا ؟وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی میدان ...
کیا اسرائیلی طیارہ واقعی پاکستان آیا ؟وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد ہے ،اس حوالے سے حکومتی تردید بھی آچکی ہے ۔

ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں ،منفی پہلو کے بجائے مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے تمام جوڈیشل آفیسرز کو عدالتی فیصلے آن لائن اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر صوبہ بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمدکی خبر بے بنیاد ہے ،جس چیز کی کوئی حقیقت نہیں اس پر جواب دینا مناسب نہیں ۔

مزید : قومی