چین میں ہر ہفتے 2 افراد ارب پتی بنتے ہیں :رپورٹ 

چین میں ہر ہفتے 2 افراد ارب پتی بنتے ہیں :رپورٹ 
چین میں ہر ہفتے 2 افراد ارب پتی بنتے ہیں :رپورٹ 

  

لندن ( آن لائن )برطانوی اخبار کے مطابق چین میں ہرہفتے2 افراد ارب پتی بن جاتے ہیں، 2017 میں دنیا کے ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئس بینک کی رپورٹ کے حوالے سے برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ دنیا میں 2158امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 11 ہزار 881 کھرب روپے سے زائد ہوگئی ہے۔ارب پتیوں کی دولت میں 2017میں جس قدر اضافہ ہوا، اِس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، یہ اضافہ آسٹریلیا یا سپین کی ملکی پیداوار سے زیادہ تھا۔رپورٹ کے مطابق2017میں ایشیا پیسیفک میں814ارب پتی تھے جن کی2007میں تعداد صرف 178تھی، 701ارب پتی افراد ایسے ہیں جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے، ان میں سے 30 افراد کی مجموعی دولت 10 کھرب ڈالر سے زائد ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس