”نواز شریف نے آصف زرداری کیساتھ ون آن ون ملاقات پر تحفظات کا اظہار کر دیا کیونکہ۔۔۔“ ملکی سیاست سے اہم خبر آ گئی، ہلچل برپا ہو گئی

”نواز شریف نے آصف زرداری کیساتھ ون آن ون ملاقات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ...
”نواز شریف نے آصف زرداری کیساتھ ون آن ون ملاقات پر تحفظات کا اظہار کر دیا کیونکہ۔۔۔“ ملکی سیاست سے اہم خبر آ گئی، ہلچل برپا ہو گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ون آن ون ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عام انتخابات کے بعد سے پیپلز پارٹی کے کردار پر تحفظات ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نواز شریف آصف علی زرداری سے ون آن ون ملاقات سے گریزاں ہیں تاہم جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو آصف زرداری سے ملاقات کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اس حوالے سے مزید ملاقات کر کے مزید کوشش کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی تو وہ اے پی سی میں ہی ہو گی اور نواز شریف پیپلز پارٹی سے تعاون پر مولانا فضل الرحمان سے ضمانت مانگیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی تاریخ کا اعلان نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی