تھر:غربت سے تنگ22سالہ بیوہ نے3 سالہ بچی سمیت خودکشی کر لی

تھر:غربت سے تنگ22سالہ بیوہ نے3 سالہ بچی سمیت خودکشی کر لی
تھر:غربت سے تنگ22سالہ بیوہ نے3 سالہ بچی سمیت خودکشی کر لی

  

تھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھر میں غربت کی ماری ماں نے بچی سمیت کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے،خاتون کاشوہر ایک سال قبل فوت ہوا تھا جس کے بعد سسرال والوں نے گھر سے نکال دیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق واقعہ چیلہار کے گاوں فلڑہار میں پیش آیا جہاں بھوک و تنگدستی کے سبب 22 سالہ شریمتی نپو نے اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی,خود کشی کرنے والی عورت کا شوہر ایک سال قبل فوت ہوا گیا تھا جس کے بعد اس خاتون اور اس کی بچی کو پالنے کا بوجھ اس کے غربت کے مارے سسرال والوں کے لیے قابل برداشت نہیں رہا تھا لہذا سسرالی اسے بچی سمیت والدین کے گھر چھوڑ گئے تھے۔

مزید : قومی