بھارت کشمیریوں کاقتل عام کررہاہے:وفاقی وزیرکشمیرامور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرکشمیرامور علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کاقتل عام کررہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےغیرقانونی قبضےکی مذمت کرتےہیں۔
دنیانیوز کے مطابق وفاقی وزیرکشمیرامور علی امین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےغیرقانونی قبضےکی مذمت کرتےہیں، اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن نےبھارت کوبےنقاب کردیا ہے، کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت مظالم کےذریعےکشمیریوں کےحق خودارادیت کودبانہیں سکتا ہے،سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کاحق خودارادیت تسلیم کیاگیا ہے۔