مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج مستقل طور پرر ہے گی: اسرائیلی وزیراعظم نتین یا ہو
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج مستقل طور پر رکھی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی جیسی غلطی دوہرانے کا موقع نہیں رہا،جب ان سے غربِ اردن کے بارے میں پو چھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست جیسے لیبل سے گریز کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ساتھ انھوں نے واضح کیا کہ محمود عباس اور ان کے زیر قیادت فلسطینی اتھارٹی دونوں اسرائیل کے تحفظ ہی میں اپنا وجود برقرار رکھ سکتے ہیں۔