سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیم میں ”جونٹی روڈز“مل گیا،یہ کونسا کھلاڑی ہے جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل آئے گی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کر کے سریز اپنے نام کرلی جس پر سرفراز احمد بہت خوش دکھائی دئیے ،انہوں نے آسٹریلیوی کھلاڑی میک ڈور میٹ کوشاندار طریقے سے رن آوٹ کرنے پر فخر زمان کو جونٹی روڈز قرار دے دیا۔
تفصیل کے مطابق آسٹریلیا کو دبئی میں ہرا کر سرفراز احمد کی کپتانی میں پا کستان نے ٹی 20سیریز میں مسلسل دسویں کامیابی اپنے نام کی۔سریز جیتنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ ان کا کہناتھاکہ ہمارے فیلڈرز سے کئی کیچ چھوٹ گئے لیکن یہ بھی گیم کاحصہ ہے، وکٹ کو دیکھتے ہوئے حسن علی سے آخری اوورز کروائے، فخرزمان نے رن آوٹ کرکے جونٹی روڈز کی یاد دلا دی۔
واضح رہے کہ دبنگ بلے بازی کرکے مخالفین کے چھکے چھڑانے والے فخر زمان ابھی تک فیلڈنگ کے ڈیپارٹمنٹ میں کچھ زیاد ہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور کرکٹ ماہرین انہیں اوسط درجے کا فیلڈر سمجھتے ہیں۔