امریکی صدر کو علاقے کی صورتحال کا علم نہیں: ایران

امریکی صدر کو علاقے کی صورتحال کا علم نہیں: ایران
امریکی صدر کو علاقے کی صورتحال کا علم نہیں: ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (صباح نیوز)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو علاقے کے حالات، علاقے کی تاریخ اور خطے کے عوام کی خصوصیات اور اسی طرح اس علاقے میں برسوں سے رونما ہونے والے واقعات و تبدیلیوں کا علم نہیں ۔
ا نہوں نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کو علاقے کے حالات، علاقے کی تاریخ اور خطے کے عوام کی خصوصیات اور اسی طرح اس علاقے میں برسوں سے رونما ہونے والے واقعات و تبدیلیوں کا علم نہیں، امریکی صدر اپنے ملک کے عوام کے مفادات کی پروا کئے بغیر بعض دہشت گرد گروہوں کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات کی بناپر امریکا کو علاقے میں جنگ میں الجھا رہے ہیں اور یوں وہ امریکی عوام کی شبیہ بگاڑنے کے ساتھ امریکی مفادات کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کے بارے میں ٹرمپ کے حالیہ بیان کا ذکرکرتے ہوئے جو انہوں نے وال اسٹریٹ جرنل میں دیا ہے کہا کہ افسوس کہ امریکی صدر نے ایران کے خلاف بے بنیاد اور غلط بیانات دینے کی عادت بنالی ہے۔