وسل بلوور ایکٹ کیاہے؟جس کا ذکر وزیراعظم اکثر اپنی تقریروں میں کرتے ہیں

وسل بلوور ایکٹ کیاہے؟جس کا ذکر وزیراعظم اکثر اپنی تقریروں میں کرتے ہیں
وسل بلوور ایکٹ کیاہے؟جس کا ذکر وزیراعظم اکثر اپنی تقریروں میں کرتے ہیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وسل بلوور ایکٹ  کیا ہے؟ یہ قانون دنیا کے دیگر ممالک بشمول امریکا ،بھارت اور ملائیشیا وغیرہ میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسل بلوور ایکٹ  ایک اصطلاح ہے جو اس شخص کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کسی ادارے میں غیرقانونی، غیر اخلاقی یا غلط سرگرمی کی نشاندہی کرتا ہے،وسل بلوور کی حفاظت کیلیے بننے والے قانون کو وسل بلوور پروٹیکشن ایکٹ کہتے ہیں ۔ یہ قانون پہلی بار 1989 میں امریکی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھاجس میں ان وفاقی ملازمین کی جان ومال کوتحفظ فراہم کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے اداروں میں بے ضابطگیوں،وسائل اور فنڈز کے بے جا استعمال ، قانون شکنی اور عوام کی صحت و حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کی نشاندہی کی ،ملائیشیا میں یہ قانون 2010 اورپڑوسی ملک بھارت میں 2010 میں نافذ کیا گیا۔ پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2016 میں وسل بلوور پروٹیکشن ایکٹ کو ناگزیرقراردیا تھا۔

مزید : قومی