جاوید میانداد نے چیف جسٹس سے ملاقات میں اپنی قیمتی ترین چیز ان کے حوالے کر دی، ہر پاکستانی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا

جاوید میانداد نے چیف جسٹس سے ملاقات میں اپنی قیمتی ترین چیز ان کے حوالے کر ...
جاوید میانداد نے چیف جسٹس سے ملاقات میں اپنی قیمتی ترین چیز ان کے حوالے کر دی، ہر پاکستانی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کر کے ڈیم فنڈز میں دو لاکھ روپے جمع کرائے۔
جاوید میانداد نے چیف جسٹس کو 92 ورلڈ کپ کی گیند بھی نیلامی کیلئے پیش کی جس پر جاوید میانداد اور وزیر اعظم عمران خان جو اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے، کے دستخط موجود ہیں۔جاوید میانداد نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ورلڈ کپ 92 کی گیند 10 سال بعد امپائر نے دی تھی، امید ہے گیند کی نیلامی میں لوگ دلچسپی لیں گے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ گیند کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بھی ڈیم فنڈز کو جائے گی۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پانی بنیادی ضرورت ہے جو ہم سب کیلئے ضروری ہے، ہمیں اپنے آبی وسائل کیلئے سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے مجھے کچھ کرنا پڑا تو ضرور کروں گا، سیاست میں آنا ہوتا تو بہت پہلے آ جاتا لیکن ملک کو میری ضرورت پڑی تو ضرور سیاست میں قدم رکھوں گا۔

مزید :

قومی -کھیل -