آگ لگاتی ان پاکستانی خواتین اہلکاروں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

آگ لگاتی ان پاکستانی خواتین اہلکاروں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی
آگ لگاتی ان پاکستانی خواتین اہلکاروں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

  

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چند دن قبل انسداد منشیات فورس نے پشاور میں سینکڑوں کلوگرام منشیات کو آگ لگا کر تلف کیا، اور ظاہر ہے کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہتا ہے، البتہ اس بار کچھ ایسی آگ لگائی گئی ہے کہ جس کے شعلوں نے سوشل میڈیا کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ان خواتین اہلکاروں کو دیکھئے، جو منشیات کو آگ لگا رہی ہیں، مگر ایسے سٹائل میں کہ جس نے بھی ان کی تصاویر دیکھی ہیں بس دیکھتا ہی رہ گیا ہے۔کہیں دہکتے شعلوں کے سامنے بندوق اٹھائے خوبصورت انداز تو کہیں سیاہ دھوئیں کے بادلوں کے سامنے سیلفی۔

ان بہادر خواتین اہلکاروں نے سینکڑوں کلوگرام منشیات جلا ڈالی ہیں۔ جلائی گئی منشیات میں افیون، مارفین، ہیروئین، چرس، کوکین، میتھامفیٹامین،ایکسٹسی اور دیگر نشہ آور اشیاء شامل تھیں۔مجموعی طور پر 403 کلوگرام منشیات جلائی گئیں۔ 

منشیات کو لگائی گئی آگ تو چند گھنٹوں میں بجھ گئی مگر خواتین اہلکاروں کے سٹائل نے سوشل میڈیا پر جو آگ لگائی ہے اس کے شعلے خوب بھڑک رہے ہیں۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس