پاکستان ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر ...
پاکستان ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آﺅٹ میں ملائیشیا کو 1 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا اور دونوں ٹیموں نے ہی 4,4 گول کئے اور مقررہ وقت تک یہی سکور برقرار رہا کے باعث میچ برابری پر ختم ہوا اور پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر میچ کا فیصلہ ہوا۔
پاکستان کی جانب سے مقررہ وقت کے دوران علیم بلال نے دو گول کئے جبکہ عرفان جونیئر اور ابوبکر نے ایک، ایک گول کیا جس کے بعد پینلٹی شوٹ آﺅٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔

دوسری جانب بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل بھی آج ہی کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم کل فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔

مزید :

کھیل -