چین میں اردو زبان کی مقبولیت میں اضافہ

چین میں اردو زبان کی مقبولیت میں اضافہ
چین میں اردو زبان کی مقبولیت میں اضافہ

  

بیجنگ(آئی این پی)چینی یونیورسٹی کے پروفیسر تھانگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک پر عمل درآمد کے بعد چین میں اردو زبان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد چینی یونیورسٹیوں میں میڈیکل ،انجینئرنگ اور کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے رہی ہے جبکہ پاکستانی کاروباری شخصیات کی آمد سے بھی جہاں چین پاکستان تعلقات کو زبردست فروغ حاصل ہورہا ہے۔وہاں اردو زبان کی مقبولیت کی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔پاکستانی طلباء چینی زبان سیکھ کر وطن واپس جاتے ہیں جبکہ سی پیک نے کام کرنے کے لیے بھی پاکستانی شہری چینی زبان سیکھ رہے ہیں جس کے لیے پاکستان میں کئی ادارے قائم کیے جاچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی