’میرا بوائے فرینڈ میرے ہونٹ چبا گیا کیونکہ وہ چاہتا تھا میرے جسم پر۔۔۔‘

’میرا بوائے فرینڈ میرے ہونٹ چبا گیا کیونکہ وہ چاہتا تھا میرے جسم پر۔۔۔‘
’میرا بوائے فرینڈ میرے ہونٹ چبا گیا کیونکہ وہ چاہتا تھا میرے جسم پر۔۔۔‘

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)محبت تو ایک نازک احساس اور خوبصورت جذبے کا نام ہے مگر یہ امریکی نوجوان کیسا درندہ ہے جس نے اظہار محبت کے نام پر اپنی گرل فرینڈ کے ہونٹوں میں اپنے دانت گاڑ کر اُسے لہو لہان کر دیا۔

سیتھ ایری نامی اس شیطان صفت نوجوان کے ظلم کا نشانہ بننے والی لڑکی کائلہ ہیز کا کہنا ہے کہ اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اُس کا بوائے فرینڈ ایسا جنونی درندہ ہے۔ کائلہ نے بتایا کہ ’’سیتھ میرے ساتھ اظہار محبت کر رہا تھا کہ اچانک اُس نے اپنے دانت میرے ہونٹوں میں گاڑ دئیے۔ میں درد سے چیخ رہی تھی لیکن اس نے میرے ہونٹوں کو بُری طرح چبا کر ہی دم لیا۔ پھر وہ مجھے خون میں لت پت چھوڑ کر وہاں سے بھاگ نکلا۔‘‘

اس بدبخت نوجوان کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو کہنے لگا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے جسم پر اپنی محبت کے پکے نشان چھوڑنا چاہتا تھا۔ عدالت میں اس نے اعتراف جرم کیا جس کے بعد اُسے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دریں اثناء کائلہ کے چہرے پر درجنوں ٹانگے لگائے گئے ہیں اور اس کا علاج تاحال جاری ہے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس