نوجوان لڑکی نے اپنی ناف کاٹ کر اپنے محبوب کو تحفے میں دے دی کیونکہ۔۔۔
میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے اپنی ناف کاٹ کر بوائے فرینڈ کو تحفے کے طور پر دے دی، اس لئے نہیں کہ وہ محبت میں پاگل ہو گئی تھی، بلکہ اس لئے کہ اُسے بے وقوفی کا دورہ پڑا تھا، جس پر وہ آج تک پچھتا رہی ہے۔
یہ محترمہ 23 سالہ پالینا کیسلز ہے جس نے تین سال قبل یہ جنونی حرکت کی لیکن آج تک اس کے زخم پوری طرح بھر نہیں سکے۔ نیوز ویب سائٹ mirror.co.uk کے مطابق پالینا نے اپنی حماقت کی کہانی خود بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’میں ان دنوں ذہنی طور پر منتشر تھی اور میرا جی چاہتا تھا کہ اپنے جسم پر زخم لگاؤں۔ دراصل میں ہر کسی سے ناراض رہتی تھی اور خود سے بھی نفرت کرنے لگی تھی۔ مجھے اپنے انسان ہونے پر بھی غصہ آنے لگا تھا اور مجھے لگا کہ ناف ہی میرے انسان ہونے کی سب سے بڑی علامت ہے، سو اسے کاٹ ڈالا اوراپنے بوائے فرینڈ کو تحفے کے طور پر دے دی۔
یہ بہت بڑی غلطی تھی جس کا مجھے جلد ہی احساس ہو گیا۔ میری ناف میں انفکشن ہو گیا اور طویل علاج کے بعد بھی اس میں سوراخ موجود ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ سوراخ پوری طرح کبھی بھی بند نہیں ہو سکے گا۔‘‘