اربوں روپے کا غبن کرنے والے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں،یہ حکومت ’’ ناجائز بچہ‘‘ ہے:مولانا فضل الرحمان

اربوں روپے کا غبن کرنے والے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں،یہ حکومت ’’ ...
 اربوں روپے کا غبن کرنے والے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں،یہ حکومت ’’ ناجائز بچہ‘‘ ہے:مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمیعت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ہی ناجائز ہے، یہ ناجائز بچہ ہے، اربوں روپے کا غبن کرنے والے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز‘‘  کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان ایک طرف کہتے ہیں میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا دوسری طرف کہتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے، یہ حکومت ہی ناجائز ہے، یہ ناجائز بچہ ہے۔ اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا، اس پہ تشویش ہے، حکومت نےابھی تک اس حوالے سے وضاحت نہیں کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا اور اپوزیشن کو جکڑنے کے لئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت میں چلے گئے ان کے ساتھ این آراو ہو چکا ہے، اربوں کے غبن کرنے والے پی ٹی آئی میں جا چکے، ان کے ساتھ این آراو ہو چکا ہے۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ پچھلے دو ماہ میں قوم پر پہاڑ گرائے گئے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد بنا کر قوم کی آواز بننا چاہتے ہیں، عوام کی مضبوط اور مستحکم آواز بنیں گے لیکن جلد بازی اور عجلت میں کوئی کام نہیں کریں گے۔ فضل الرحمان کی نواز شریف سے کل ملاقات کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -