ماسکو میں حملوں کی منصوبہ بندی، داعش کا خفیہ سیل پکڑا گیا

ماسکو میں حملوں کی منصوبہ بندی، داعش کا خفیہ سیل پکڑا گیا
ماسکو میں حملوں کی منصوبہ بندی، داعش کا خفیہ سیل پکڑا گیا

  

ماسکو (یواین پی)روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے شدت پسند گروپ "داعش" کے ایک خفیہ سیل پکڑ لیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق روس میں داخلی سلامتی کے ایک سرکردہ ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے 6 مشتبہ داعشی دہشت گردوں کو پکڑا ہے جو دارالحکومت ماسکو میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق وسطی ایشیائی ممالک اور شام سے ہے۔ روسی حکام کا دعوی ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد دیسی ساختہ اسلحہ کی مدد سے ماسکو میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے خود کار اسلحہ اور منصوبے کی تفصیلات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی