”چین پاکستان کو کتنے ڈالر کا پیکیج دینے جا رہا ہے؟“ ہارون الرشید کے انکشاف نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

”چین پاکستان کو کتنے ڈالر کا پیکیج دینے جا رہا ہے؟“ ہارون الرشید کے انکشاف ...
”چین پاکستان کو کتنے ڈالر کا پیکیج دینے جا رہا ہے؟“ ہارون الرشید کے انکشاف نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سعودی عرب کے بعد چین بھی پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا پیکیج دے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق چین پاکستان کو 6 ارب ڈالر دے گا اور تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ قطر سے بھی کچھ بات چیت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا بجٹ بھی گھر جیسا ہی ہوتا ہے، یہ ایسے ہی ہے کہ گھر میں بے روزگاری، فضول خرچی اور ایک بے ترتیبی سی ہے اور کوئی ادھار مانگنے نکلا ہے تو اسے ان شرائط پر ہی ادھار لینا ہو گا جو کم سے کم تکلیف دہ ثابت ہوں۔

ملک کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان نہیں بلکہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ہیں اور اب یہ معیشت مختصر دورانئے اور طویل دورانئے کے اقدامات سے ہی ٹھیک ہو سکتی ہے۔ اگست میں پاکستان کا تجارتی خسارہ دو بلین ڈالر تھا جو ستمبر میں کم ہو کر ایک بلین ڈالر رہ گیا جس کا مطلب ہے کہ بہتری آئی ہے اور گرم انجن ٹھنڈا ہو رہا ہے۔

قرض لینے کے علاوہ حکومت کو طویل دورانئے کے اقدامات کرنے چاہئیں، اشیائے تعیش کی درآمد بند کریں۔ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ تحریک انصاف کی لڑکیاں یہاں تک لکھ رہی ہیں کہ عمران خان نے اگر میک اپ کی درآمد بند کی تو اس کی جان لے لیں گے، ہمیں مجموعی طور پر سادگی اختیار کرنا ہو گی۔

مزید : قومی