”نواز شریف اور مریم نواز پیسے دینے کو تیار ہو گئے ہیں اور۔۔۔“ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

”نواز شریف اور مریم نواز پیسے دینے کو تیار ہو گئے ہیں اور۔۔۔“ معروف صحافی نے ...
”نواز شریف اور مریم نواز پیسے دینے کو تیار ہو گئے ہیں اور۔۔۔“ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز حوصلہ ہار گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ذمے بننے والے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کو تیار ہیں جبکہ سیاست سے بھی بالکل الگ ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف حوصلہ ہار گئے ہیں جنہوں نے پارٹی والوں سے کہا ہے کہ ’تسی خسمہ نوں کھاو¿“۔۔۔ وہ دونوں کسی کیساتھ ملاقات کرنے کو تیار نہیں اور وہ معافی نامہ لکھ کر لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کو تیار ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ذمے جتنے پیسے بنتے ہیں یا جتنے ہم مانتے ہیں، وہ خزانے میں جمع کروا لیں اور ہمیں یہاں سے نکالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا تنویر کبھی چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرتے ہیں تو کبھی سعد رفیق کیساتھ، تاکہ سب مل کر نواز شریف کو قائل کر سکیں کہ اگر وہ اس وقت معافی نامہ لکھ کر باہر چلے گئے تو پارٹی کا مزید بیڑہ غرق ہو جائے گا جبکہ نواز شریف سیاست سے ہی بے دخل ہو چکے ہیں اور پارٹی معاملات پر بھی توجہ نہیں دے رہے۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ قطر اور سعودی عرب اپنے معاملات میں پھنس گئے ہیں اس لئے وہ بھی کسی بات پر زور نہیں دے رہے لیکن نواز شریف اور مریم نواز اب بھی کوئی ڈیل ملنے کیلئے پرامید ہیں تاہم پارٹی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا مت کریں بلکہ صحت کی بناءپر پارٹی سے علیحدہ ہو جائیں اور پھر کچھ کر لیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس