اسلام آباد میں اسرائیل کا کونسا جہاز آیا تھا ؟وجاہت سعید خان تصویر سامنے لے آئے

اسلام آباد میں اسرائیل کا کونسا جہاز آیا تھا ؟وجاہت سعید خان تصویر سامنے لے ...
اسلام آباد میں اسرائیل کا کونسا جہاز آیا تھا ؟وجاہت سعید خان تصویر سامنے لے آئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی جہاز کی پاکستان آمد کی افواہوں نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپاکیا ہوا ہے ،جب اسرائیلی صحافی نے یہ دعویٰ کیا تو پاکستان میں اس خبر کو لے کر سوشل میڈ یا پر خوب بحث ہوئی ،اپوزیشن رہنماﺅں اور تجزیہ کاروں نے اس حوالے سے حکومت سے وضاحت بھی مانگی جس پر ایسی کسی بھی خبر کی تردید کردی گئی ،اب اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے اسرائیلی طیارے کی ایسی تصویر شیئر کردی کہ پاکستانیوں کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی ۔

تفصیل کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وجاہت سعید خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں کاغذ کے جہاز پر اسرائیل کا جھنڈا بنا ہوا تھا ،اس تصویر کے ساتھ انہوں نے پیغام دیا کہ اسلام آباد میں اسرائیلی جہاز ۔

اس پر ایک سوشل میڈ یا صارف نے کہا کہ اسرائیلی جہاز بنوں ائیر پورٹ پر لینڈ کر کے غائبا نہ طور پر رائیونڈ پہنچ گیا

فاطمہ نے کہا اگر یہ جہاز نواز دور میں آیا ہوتا تو پھر آپ جیسے قابل صحافیوں کو نظر آتا

مکیت عادل نے کہا اور اس طر ح یہ دورہ حلال ہو گیا

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی تمام افواہوں کی تردید کردی تھی ۔اس سے قبل گذشتہ روز اسرائیلی اخبار ‘ہاریٹز’ کے مدیر ایوی شراف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی طیارے کی بذریعہ عمان پاکستان آمد کا دعویٰ کیا تھا، اسرائیلی صحافی کے مطابق مبینہ اسرائیلی طیارہ تل ابیب سے اڑا ،عمان میں پانچ منٹ رکا پھراسلام آباد پہنچا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس