کسی میں ہمت نہیں جو میرے گھر کی خواتین کے ساتھ ایسا کر ے:سیف علی خان

کسی میں ہمت نہیں جو میرے گھر کی خواتین کے ساتھ ایسا کر ے:سیف علی خان
کسی میں ہمت نہیں جو میرے گھر کی خواتین کے ساتھ ایسا کر ے:سیف علی خان

  

 نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیف علی خان نے کہا ہے کے کسی میں اتنی ہمت نہیں کے وہ ہماری گھر کی خواتین سے بدتمیزی کر سکے،انہوں نے کہا کہ آج کل معاشرہ بدل گیا ہے سب کی عزت کریں اب ایسے حالات بن گئے ہیں جہاں خواتین کھل کر شکایت کر سکتی ہیں، انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

می ٹومہم نے  کئی نامور ستاروں کے راز افشاں کر دیے ہیں، کام کی جگہ پر ہونے والے جنسی استحصال کے معاملات کو اجاگر کیا۔ اس موضوع پر بھارتی میڈیا سےگفتگو میں سیف نے کہا  ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی میرے گھروالوں سے بدتمیزی کرے گا ، مجھے نہیں پتہ میں ایسا کیوں محسوس کرتا ہوں، لیکن چاہے میری ماں ہو ، بہن یا بیوی ، مجھے لگتا ہے کہ کسی میں ان کے ساتھ بد تمیزی کرنے کی ہمت نہیں ہوگی'، ایسا اس لئے کیونکہ ان کے پاس پروٹکشن ہوتی ہے تو ایسے میں ہمیں ان خواتین کو پروٹیکٹ کرنے کی ضرورت ہے جن کے پاس پروٹیکشن نہیں ہے'۔

مزید : بین الاقوامی