ملک میں کنٹینرز کی قلت کے باعث برآمدات بری طرح متاثر

ملک میں کنٹینرز کی قلت کے باعث برآمدات بری طرح متاثر
ملک میں کنٹینرز کی قلت کے باعث برآمدات بری طرح متاثر

  

کراچی(صباح نیوز)  ملک میں دھرنے کا ''فیشن'' شروع ہوتے ہی کنٹینرز کا بحران سنگین ہوگیا ہے،کنٹینرز کی قلت کے باعث ملکی برآمدات بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں، دھرنے کو روکنے کیلئے بہت سے ایسے کنٹینرز بھی گرفت میں لے لئے گئے ہیں جن میں کھانے، پینے کی اشیا اور کیمیکلز موجود ہیں۔

ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد نقوی نے کہا ہے کہ کراچی سےلوڈ ہوکر جانے والے10ہزار سےزائدکنٹینرپکڑ لئے گئے ہیں،ان میں اشیائے خوردونوش اور ادویات بھی موجود ہیں،اگر ان کنٹینرز کو فوری نہ چھوڑا گیا تو ملک میں اشیائے خوردونوش کا بحران ہوسکتا ہے،ہمارا کاروبار تباہ ہورہا ہے،ایسی صورتحال میں حکومت فوری طورپر پکڑے گئے کنٹینرز کو چھوڑنے کے احکامات دے،دھرنا شروع ہونے کےبعداس صورتحال کوکنٹرول کرناآسان نہیں ہوگا،دوسری جانب ایکسپورٹرز کی جانب سے بھی دھرنے کو روکنے کیلئےحکومت کی جانب سے برآمدی مصنوعات کےکنٹینرز کوتحویل میں لئےجانے پرشدیدتشویش ظاہر کی گئی ہے۔ایکسپورٹرز کا کہناہے کہ سیاسی مقاصدکے حصول کی خاطر ملک کی برآمدات اور تجارت کو نشانہ نہ بنایا جائے،برآمدای و تجارتی کنٹینرز کو چھوڑا جائے۔ بزنس کمیونٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو اگر سیاسی لوگوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کیلئے کنٹینرز کا استعمال کرنا ہے تو حکومت خود خراب یا ناقابل استعمال کنٹینرز خریدے اور اس مقصد کیلئے استعمال کرے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -