نام نہاد ’’بڑی جمہوریت‘‘ ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا:وزیر اعظم عمران خان

نام نہاد ’’بڑی جمہوریت‘‘ ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے ...
نام نہاد ’’بڑی جمہوریت‘‘ ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا:وزیر اعظم عمران خان

  

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقو ق کے احترام اور آزادی کو یقینی بنانےاوربھارت کےغیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سےامن و سلامتی کولاحق شدیدخطرات کو روکنے میں اپناکردارادا کرے،5اگست 2019ء سے بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ اور ان کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،نام نہاد ’’بڑی جمہوریت‘‘ ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بےنقاب ہوچکا ہے۔

ہفتہ کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغاموزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس سال یوم سیاہ کشمیر، جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، ماضی کی نسبت مختلف اورنمایاں ہے،27اکتوبر 1947ءکو بھارت نے بین الاقو امی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےجموں و کشمیر پر قبضہ کیا اور 15 اگست 2019ءکو مزید یکطرفہ اقدامات کےذریعے پہلے سے متنازعہ علاقے کی حیثیت میں ترامیم کرتے ہوئے آباد یاتی ڈھانچے اور شناخت کو تبدیل کردیا۔ پاکستان، کشمیریوں اور مسلم اُمہ نےواضح طور پر قانون اورا نصاف کے اس تمسخر کو مسترد کردیاہے۔وزیر اعظم نےکہا کہ 5 اگست 2019ءسے بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگینخلاف ورزیوں میں کئی گنااضافہ اوران کی شدت میں اضافہ ہواہے،غاصب فوجکی نفری میں اضافہ اورگذشتہ تین ماہ سےذرائع ابلاغ کےمکمل بلیک آوٹ کی وجہ سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میںتبدیل ہوچکا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت ادویات اور اشیائے خورد

نوش کی شدید قلت ہے،ہزاروں افراد جابرانہ حراست میں لے لیے گئے ہیں،ہزارو ں نوجوانوں کو اغوا ءکرکے نامعلوم مقام پر قید کردیا گیا ہے اور انکے ساتھ غیر انسانی اور تضحیک آمیز سلوک کیا جارہا ہے،بھارتی ریاستیدہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے۔عمران خاننے کہا کہ عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقو ق کی تنظیمیں او رعالمی ذرائع ابلاغ بھارت سے اس جبر کو ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں،نام نہاد"بڑی جمہوریت" ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقابہوچکا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان فوری طور پرمقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور ذرائع ابلاغ کے بلیک آؤٹ کےخاتمےکےساتھ ساتھ بھارت کےغیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کی منسوخی کامطالبہ کرتاہے،ہم عالمی برادری پرزور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقو ق کے احترام اور آزادی کویقینی بنانے، اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے امن وسلامتی کو لاحق شدید خطرات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے،ہم مقبوضہجموں وکشمیر کے عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنےکشمیری بھائیوں و بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کے شانہبشانہ کھڑا رہے گا،پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہکے چارٹر کی روشنی میں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے عین مطابق، حق خود ارایت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -