لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کافائنل آج ہوگا

  لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کافائنل آج ہوگا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کے زیراہتمام پولو فار پیس کا فائنل آج ریمنگٹن فارما اور نگینہ گروپ کی ٹیموں کے درمیان لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب لاہور میں کھیلا جائے گا۔ لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد کی توقع ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب کے مسز بیگم پروین سرور ہوں گی۔ اس کے علاوہ بھی کئی شخصیات کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں کافی مضبوط ہیں اور چار گول کا اچھا فائنل دیکھنے کو ملے گا۔ اس موقع پر فوڈ کورٹ، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا شو اور بچوں کیلئے مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ ریمنگٹن فارما کی ٹیم میں بازل فیصل کھوکھر، تیمور علی ملک، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اور ثاقب خان خاکوانی شامل ہیں جبکہ نگینہ گروپ کی ٹیم میں ٹیم پیٹرن عمر الٰہی شیخ، دیگر کھلاڑیوں میں حمزہ خان شامل ہیں۔

، رافع، احمد بلال ریاض اور نذر دین شامل ہیں۔

۔فائنل سے قبل سوا ایک بجے سب سڈری فائنل ٹیم باڑیز اور چار باغ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -