معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے

  معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچوں کو درندگی سے موت کے گھاٹ اتارنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے اس ہولناک سلسلے کو روکنے کا واحد حل یہ ہی ہے۔کراچی سے لے کر خیبر تک بچوں کے اغواء اور ان کو بے رحمی سے قتل کئے جانے کی وارداتوں میں کمی آنے کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔بچوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کرنے والے کسی بھی رحم کے قابل نہیں ہیں گزشتہ روز کراچی میں دو اور بچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں ان بچوں کو چھ روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ اگر قصور کی ننھی زینب کے قاتل کو سرعام تختہ دار سے لٹکادیا جاتا تو شاید اس کے انجام کو دیکھ کر ظالم ایسا کام کرنے سے باز آجاتے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،محمد قوی خان،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،سفیان احمد،انوسنٹ اشفاق،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری اور دیگر کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان کو اس معاملے کے بارے میں سنجیدہ ایکش لینا ہوگا۔

قصور،ملتان،میانوالی،مردان اور کراچی میں معصوم بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کو سن کر روح کانپ اٹھتی ہے۔غیر تو غیر ہوتے ہیں لیکن سگے باپ کے ہاتھوں سوتیلی کے ساتھ مل کر نو سالہ بچے کے قتل کی خبر نے قوم کے ہر درد دل رکھنے والے شخص کو رنجیدہ کردیا ہے۔اب ہمیں اپنے ملک کے قانون میں فوری ترمیم کرنا ہوگی تبھی حالات درست ہوسکیں گے۔

مزید :

کلچر -