جی ٹی روڈ“کی ابتدائی اقساط ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

  جی ٹی روڈ“کی ابتدائی اقساط ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
   جی ٹی روڈ“کی ابتدائی اقساط ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل”جی ٹی روڈ“ ابتدائی اقساط سے ہی ٹی وی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا جس میں اداکار اسماء عباس، شائستہ جبیں،خالد بٹ، کاشف محمود،عنایت خان، سونیا مشعال،میمونہ قدوس،سنبل شاہد، ثمینہ بٹ، افراء خان، عثمان راج، فائزہ ملک،اجمل دیوان، سعد رشید، آمنہ راہی اور اعجاز اسلم سمیت دیگر فنکار کاسٹ کا حصہ ہیں۔سارہ قیوم کے لکھے اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر دلاور ملک، کیمرہ مین شیری رانا اور پروڈیوسر خرم ریاض ہیں۔ڈائریکٹر دلاور ملک نے کہا کہ ”جی ٹی روڈ“ میں گلیمرس کی بجائے حقیقی کرداروں کی کہانی ہے جس کی تمام تر عکسبندی حقیقی مقامات پر ہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامہ کی ایک خاص بات سنیئر اداکار اسماء عباس اور شائستہ جبیں کا طویل عرصہ بعد اکٹھے کام کرنا ہے جو حقیقی زندگی میں بھی بہترین سہیلیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اورینٹل فلمز کے بینر تلے بننے والی اس سیریز کا حصہ بن کر خوشی ہوئی ہے جو سال رواں کا بہترین اور سپرہٹ سیریز ہوگا۔واضح رہے کہ مذکورہ سیریز کا ٹائٹیل سانگ ”گھٹ پانی پلا دے نی“بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے جسے احسن خان، احتشام خان اور اداکارہ اسماء عباس نے گایا ہے۔اس سیریل میں خالد بٹ، اسما عباس،کاشف محمود،سونیا مشعال،عثمان راج،عنایت خان اور شائستہ جبیں سمیت تمام فنکاروں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

کلچر -