وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کی معروف ڈیزائنر صبا اسدکے ساتھ ریمپ پر واک

  وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کی معروف ڈیزائنر صبا اسدکے ساتھ ریمپ پر واک
   وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کی معروف ڈیزائنر صبا اسدکے ساتھ ریمپ پر واک

  

لاہور(فلم رپورٹر)فیشن پاکستان ویک 2019 کے دوران معروف ڈیزائنر صبا اسد وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر گئیں۔فیشن پاکستان ویک کے تیسرے روز وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فیشن ڈیزائنر صبا اسد کے لباس کو پیش کیا اور شواسٹاپر بنیں۔ اس موقع پر شنیرا اکرم آسمانی رنگ کے کامدار لباس میں مشرقی انداز اپنائے نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شنیرا نے فیشن شوز کی روایات کے برخلاف اونچی ایڑی کی سینڈلوں کی جگہ جوگرز پہن کر ریمپ پر واک کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔ لوگوں کو ان کا لباس اور انداز بے حد پسند آیا۔شو کے آخر میں جب شنیرا ڈیزائنر صبا اسد کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی تھیں اس دوران صبا اسد کی اونچی ایڑی شنیرا کے لباس میں پھنس گئی جس کے باعث صبا اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور زور دار انداز میں گھٹنوں کے بل گرگئیں۔ صبا کے گرنے کا منظر دیکھ کر ہال میں موجود شائقین حیران رہ گئے۔ڈیزائنر صبا اسد کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ ڈیزائنر کے سٹیج پر گرنے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -