وفا شہزادی اور ملک علی احسن کا گیت”سانو سوہنا توں لگنا ایں“ مقبول

وفا شہزادی اور ملک علی احسن کا گیت”سانو سوہنا توں لگنا ایں“ مقبول
 وفا شہزادی اور ملک علی احسن کا گیت”سانو سوہنا توں لگنا ایں“ مقبول

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ وفا شہزادی اور ملک علی احسن کا گیت”سانوں سوہنا تو ں لگنا ایں“ مقبولیت حاصل کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اس گانے کو شاہین سٹوڈیونے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ریلیز کیا تھا۔اس گانے کی ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی تھی جبکہ اس کی پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیاکی تھی۔ وفا شہزادی نے بتایاکہ ان کا یہ ملک علی احسن کے ساتھ پہلا ڈیوٹ تھا جسے بے حد پسند کیا جارہاہے اور روزانہ اس کے ویوز میں اضافہ ہو رہاہے۔وفا شہزادی نے کہاکہ اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وہ جلد ملک علی احسن کے ساتھ ایک مشترکہ گیت اور ریکارڈ کرینگی۔گلوکار ملک علی احسن کا کہنا تھا کہ وفا شہزادی ایک بہت اچھی گلوکارہ ہیں جن کے ساتھ پہلا ڈیوٹ کرکے بہت اچھا لگا اور پرستاروں نے بہت پسند بھی کیا۔

انشا ء اللہ اب مشترکہ گیت ریکارڈ کرواتے رہیں گے۔

مزید :

کلچر -