تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، دکانوں کے باہرپڑا سامان ضبط

  تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، دکانوں کے باہرپڑا سامان ضبط

  

لاہور (جنرل رپورٹر)کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے شادمان سے ایک ٹرک سامان، سمن آباد زون اسکواڈ نے2ٹرک سامان، نشتر زون اسکواڈ نے2ٹرک سامان، علامہ اقبال زون اسکواڈ نے1ٹر ک سامان، راوی زون اسکواڈ نے 02ٹرک سامان،واہگہ زون اسکواڈ نے 01ٹرک،عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے 01ٹرک اور گلبرگ زون اسکواڈ نے 02ٹرک سامان ضبط کیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے۔اس حوالے سے انتظامیہ افسران کا کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -