پی ایم سی کے قیام کا آرڈیننس طبی اداروں کو برباد کرنیکی سازش ہے،پی ایم اے

      پی ایم سی کے قیام کا آرڈیننس طبی اداروں کو برباد کرنیکی سازش ہے،پی ایم ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کا آرڈیننس طبی اداروں کو برباد کرنے کی سازش ہے۔حکومتی آئن سٹائن، وزیراعظم کے کزن اور اُن کے نو رتن اداروں کے ساتھ جو کھلواڑ کھیل رہے ہیں وہ ناقابل قبول ہے اور پی ایم اے اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی تحلیل اور طریقہ کار ناقابل قبول ہے۔ ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم، سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی اور ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔عہدیداران نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کوئی نیا دارہ تو بنایا نہیں اور بنے بنائے ادارے کو برباد کیا جا رہا ہے۔

جو ملک کی جڑیں ہلانے کے مترادف ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -