واسا اور جوڈیشل واٹر کمیشن نے پانی بچانے کی آگاہی مہم شروع کر دی

  واسا اور جوڈیشل واٹر کمیشن نے پانی بچانے کی آگاہی مہم شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)واسا لاہور اور جوڈیشل واٹر کمیشن کی صاف پانی کو بچانے کی کوشش،سکولوں اور کالجوں میں پانی کو بچانے کی آگاہی مہم شروع کردی آگاہی مہم گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ سے شروع۔کی گئی آگاہی مہم کے سلسلے میں پائلٹ سکول میں تقریب کا اہتمام تقریب میں چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی شرکت سکول پرنسپل میاں خلیل سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی تقریب میں بچوں کو پانی کی قلت اور نقصان کے حوالے سے آگاہ کیا گیاطلبہ کو پانی کو بچانے کے حوالے سے بھی بذریعہ ڈاکومنٹری آگاہی دی گئی۔اس حوالے سے چیئرمین جسٹس علی اکبر قریشی اور ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے کہا کہ بورنگ کے ذریعے زمین میں گندہ پانی پھیکنے والی دو سو فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور کا پانی 8سو فٹ نیچا چلا گیا ہے یہی صورتحال رہی تو 2025ء تک لاہور کا پانی استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔
واسا