آزادی مارچ نے اپوزیشن کی سیاست داؤ پر لگا دی،جمشید چیمہ

آزادی مارچ نے اپوزیشن کی سیاست داؤ پر لگا دی،جمشید چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے اعلان سے اپوزیشن کی اپنی سیاست داؤ پر لگ گئی ہے اور اس کے منفی اثرات ان کی آنے والی سیاست پر بھی مرتب ہوں گے، آج 27 اکتوبر کو پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کرے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے127میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کے حوالے سے انتظاما ت کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

جمشیداقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پوری دنیا میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے اور اسی تناظر میں 27اکتوبر کے دن کو کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی اوربھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ایک ٹولے نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

۔ آزادی مارچ ان کی سیاست کو تقویت دینے کی بجائے اسے دفن کرنے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرے گی اور مفادپرست ٹولہ اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہا ہوگا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کشمیر یوں کی جدوجہد میں ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت رکھے گی بلکہ عالمی سطح پر ہونے والی بات چیت کاموضوع ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -