وزیر اعظم کا کٹا پال پروگرام زرعی خوشحالی لائے گا،اعجاز احمد چودھری
لاہور(نمائند ہ خصوصی)پی ٹی آئی مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں گوالہ کالونی سپورٹس کمپلکس میں وزیراعظم پاکستان زرعی خوشحالی منصوبے کے کٹا بچاؤ اور کٹا فربا پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی اعجازاحمدچوہدری تھے، تقریب میں لائیو سٹاک منسٹر پنجاب حسنین بہادر دریشک،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری امین ذوالقرنین گجر برادری اور لائیو سٹاک کے نمائندے بھی شریک ہوئے، تقریب سے اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کا زرعی خوشحالی منصوبہ کٹاپال پروگرام زرعی خوشحالی میں اہم کردار ادا کریگا
، تقریب میں صبور شاہ، احسان گجر، حضرات خان، عارف بلوچ، نادر بھٹی، عمران سلیمی، فیاض بھٹی، ضیغم جٹ سمیت بڑی تعداد میں گجر برادری نے شرکت کی