وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والوں کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں،ناصر سلمان

وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والوں کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں،ناصر سلمان

  

لاہور (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنے والے سازشی ٹولے کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں۔اپوزیشن مولانا فضل الرحمن کے پیچھے اپنی رہی سہی سیاسی ساکھ کو ختم کر رہے ہیں۔ حکومت شر پسند عناصر کی سازشوں کے باوجود ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

کٹھ پتلی حکومت کہنے والے بلاول بھٹو سے سندھ تو سنبھالا نہیں جا رہا۔ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ہمیشہ ناکام رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ جمہوریت کے راستے میں روڑے اٹکانے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔ لگتا ہے مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کو بربادی مارچ میں بدل کر ہی سانس لیں گے۔ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کوشاں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -