آزادی مار چ کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے،لالہ یاسر

آزادی مار چ کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے،لالہ یاسر

  

لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو روکنے کے لئے پورے پاکستان سے کنٹینرز اور ٹینکرز کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے جو کہ قابل مذمت ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ لوڈر ٹرکوں اور کنٹینرز کو اس طرح کئی کئی دن سڑکوں اور چوراہوں پر روکنا بالکل درست نہیں ہے۔

اس میں سے اکثر کنٹینرز اور ٹرک سامان سے بھی بھر پڑے ہیں،اگر خدانخواستہ حالات کوئی اور رخ اختیار کر لیتے ہیں تو پھر کنٹینرز کے اندر موجود کروڑوں کے سامان کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،اس لئے حکومت احتجاج روکنے کے لئے لوڈر ٹرکوں اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کو بند کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -