لیسکو رچنا ٹاؤن سب ڈویژن میں کھلی کچہری،عوامی شکایات پر فوری احکامات

لیسکو رچنا ٹاؤن سب ڈویژن میں کھلی کچہری،عوامی شکایات پر فوری احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خاں کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو لیسکو مْجاہد پرویز چٹھہ کی نگرانی میں لاہور سمیت لیسکو کے تمام سرکلز میں کْھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں ایس سی نادرن سرکل عطرت حسین نے ڈی سی ایم رائے مسعود احمد کھرل اور ایکسین فیروز والہ کے ہمراہ رچنا ٹاؤن سب ڈویژن میں کْھلی کچہری لگائی۔اس موقع پر ایس ای عطرت حسین نے شکایت لیکر آنے والے بجلی کے صارفین کی باقاعدہ شکایت سْنیں۔ اس موقع پر ایس ای عطرت حْسین نے متعدد صارفین کی شکایت پر موقع پر احکامات جاری کیے اور کہا کہ صارفین اْن کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔صارفین سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔اوور ریڈنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی صارفین کو بروقت کنکشن نہ دینا اور صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایت دْور نہ کرنے والے افسران اور اہلکار اْن کی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔اْنہوں نے کہا افسران اور اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں اور صارفین کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں ایس ای عطرت حسین نے کہا کہ اْنہوں نے خْفیہ ٹیموں کو اس مقصد کے لیے مامورکر رکھا ہے۔

خفیہ ٹیموں کی رپورٹ پر صارفین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے افسران ایس ڈی اوز اور۔ایل ایس سمیت میٹر ریڈرز،میٹر انسپکٹرز اور دیگر اہلکاروں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔