پاک وہیلز ڈاٹ کام کے زیر انتظام ”آٹو شو“آج اسلام آباد میں ہوگا

پاک وہیلز ڈاٹ کام کے زیر انتظام ”آٹو شو“آج اسلام آباد میں ہوگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاک وہیلز ڈاٹ کام کے زیر انتظام ”آٹو شو“ کا انعقاد آج 27 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا جو اسلام آباد میں ہونے والا آٹھواں شو ہوگا۔ پاک وہیلز کے حکام نے کہا ہے کہ آٹو شو کے انعقاد کے لئے ماؤنٹین ڈیو‘ اے جی ایس‘ ڈیو بیٹری اور فونکس سپانسر کر رہے ہیں جس میں مختلف اقسام کی گاڑیاں فروخت کے لئے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹو شو کے انعقاد سے گاڑیوں کی خرید وفروخت کے حوالے سے عوام کو سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی 2011ء سے ملک کے مختلف شہروں میں آٹو شوز کا انعقاد کروا رہی ہے اور 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد کئے جانے والا آٹو شو آٹھواں شو ہوگا۔

مزید :

کامرس -