راولپنڈی چیمبرکے زیراہتمام فوٹو واک‘ تاریخی مقامات کی تصاویر لی گئیں

راولپنڈی چیمبرکے زیراہتمام فوٹو واک‘ تاریخی مقامات کی تصاویر لی گئیں

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایوب پارک میں فوٹو واک منعقد ہوئی جس میں سو سے زائد ایمیچور فوٹو گرافرز نے شرکت کی۔ واک کا مقصد گلورئیس راولپنڈی منصوبے کے تحت شہر کی خوب صورت اور تاریخی عمارات، مقامات، پارکس اور قدرتی حسن کو اجا گر کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے ابھرتے ہوئے فوٹو گرافرز کو فوٹو گرافی کی نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے لیے مواقع فراہم کرنا تھا۔ سینئرز فوٹو فراگرز نے نئے ابھرتے ہوئے فوٹو گرافرز کو گائیڈ لائنز بھی دیں۔ ایوب پارک میں موجود پانچ مختلف مقامات، جھیل، بوٹانیکل گارڈن، بارہ دری، ونٹیج پارک اور پرائڈ راک پر مختلف زاویوں سے تصاویر لیں۔ ایمچورز کی حوصلہ افزائی بہترین فوٹوگرافی پر پرائز بھی رکھا گیا ہے تاکہ ایمیچور فوٹو گرافرز کو آ گے آنے کا موقع ملے۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر صبور ملک نے کہا کہ چیمبر کے گلورئیس راولپنڈی منصوبے کا مقصد شہر میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اس کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنا ہے تاکہ شہر کو سیاحت کا مرکز بنایا جا سکے۔ چیئر مین گلورئیس راولپنڈی اسد مشہدی نے کہا کہ یہ ہمارا اپنا شہر ہے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے راولپنڈی کو ایک خاص مقام حاصل ہے اسے ہم سب نے مل کر خوبصورت، پرکشش اور سیاحت کا مرکز بنانا ہے۔ اس موقع پر شرکاء میں سرٹفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ مخصوص تصاویر جن کو پورٹل پر سب سے زیادہ ووٹ ملیں گے وہ انعام کے لیے کامیاب قرار پائے گی۔

فوٹو مقابلے اور ووٹنگ کے حوالے سے شرائط و ضوابط اور تمام معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔ http://www.gloriousrawalpindi.com/

مزید :

کامرس -